Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی ڈاٹ کام پر دوسری شادی شوہر کو مہنگی پڑی

انبالہ۔۔۔۔2بچوں کے باپ نے شادی ڈاٹ کام پر خود کو غیر شادی شدہ قراردیکر آگرہ کی لڑکی سے دوستی کے بعد شادی رچالی۔ ایک دن اس نے پہلی بیوی کو اپنی نئی اہلیہ کے ساتھ سیلفی بناکر بھیجی ۔ یہ دیکھ کر بیوی کا پارہ گرم ہوگیا اور فوراً پولیس اسٹیشن پہنچ کر نوین اور ا س کی دوسری بیوی کی سیلفی دکھاتے ہوئے رپورٹ درج کرائی۔پولیس نے کارروائی کرکے انبالہ میں واقع منجی صاحب گرودوارہ میں کرائے پر کمرہ لیکر دوسری شادی کرکے رہ رہے نوین کو لڑکی کے ساتھ گرفتار کرلیا۔پوچھ گچھ کے دوران شوہر نے بتایا کہ تقریباً5ماہ قبل شادی ڈاٹ کام پر آگرہ کی رہنے والی اس لڑکی سے دوستی ہوئی ۔بات چیت بڑھتی گئی اور اتنے قریب ہوئے کہ شادی کا فیصلہ کرلیا ۔ وہ16مئی کو ٹرین سے آگرہ پہنچا ، لڑکی گھر سے فرار ہوکر ساتھ آگئی اور 24مئی کو ہندورسم و رواج کے مطابق مذہبی مقام پر شادی کرلی۔شادی کے بعد انبالہ چھاؤنی پہنچے اور پھر کچھ دن قبل منجی صاحب گورودوار میں کمرہ کرائے پر لیکر رہنے لگے ۔پولیس نے شوہر نوین اور اس کی دوست بیوی کیخلاف قانونی کارروائی شرو ع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -فیس بک پر نام کے آگے ’’سنگھ ‘‘لگانے پر نوجوان کی پٹائی

شیئر: