جدہ- - - - - کی مختلف تنظیموں سے وابستہ معروف شخصیت محمد لیاقت علی خان کے فرزند محمد امان لیاقت علی خان نے دسویں جماعت کے امتحان میں اول پوزیشن سے کامیابی حاصل کرکے والدین ، اسکول اور ریاست کا نام روشن کیا ۔ امان کی شاندار کامیابی پر جدہ میں مقیم حیدرآبادی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے انہیں دلی مبارکباد دی اور مٹھائی کھلاکر اُن کے صاحبزادے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ مبارکباد دینے والوں میں خالد حسین مدنی ، قدرت نواز بیگ ، ندیم عبدالباسط ،عبدالرحمان بیگ ، امین انصاری ، محمود مصری ، منور علی خان ، یوسف وحید اور دیگر اشخاص تھے ۔ لیاقت علی خان نے مبارکباد دینے پر تمام احباب کا فرداً فردا ًشکریہ ادا کیا اور کہا کہ سچے دوست ہی اپنے دوست کی ہر خوشی اور غم میں ساتھ ساتھ ہوتے ہیں ۔