ریاض میں چوہدری اکرام کی جانب سے احترام رمضان تقریب
کیمونٹی گلدستے کی مانند ہے، یگانگت اور بھائی چارے کی فضامیں ہیں، مقررین
ریاض ( ذکاء اللہ محسن)- - - مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری اکرام کی جانب سے احترام رمضان کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کیمونٹی کے مردو خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر مولانا عبد المالک مجاہد نے کہا کہ جس کا تعلق اللہ کے محبوب سے جڑ گیا ،وہ شخص دنیا و آخرت میں کامیاب ہوگیا۔صحابہ کرام نے بھی اللہ کے نبی سے ایسی محبت کی کہ اس کا پورا حق ادا کر دیا اور خود کو اللہ اور اس کے رسول کے دین میں مکمل ڈھال لیا۔
قاضی اسحاق میمن کا کہنا تھا کہ اہلیان ریاض کی تمام سیاسی، سماجی، ادبی اور مذہبی جماعتوں نے جس طرح پورے رمضان المبارک کو مل جل کر گزارنے کا عہد کیا ہے۔
تقریب کے میزبان چوہدری اکرام نے کہا کہ وہ عرصہ دراز سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور جس طرح پوری کیمونٹی ایک گلدستے کی مانند رہتی ہے، اس طرح کی یگانگت اور بھائی چارے کی فضا کہیں اور دیکھنے میں نہیں آتی۔
تقریب میں تلاوت کلام پاک کی سعادت امتیاز احمد نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول عابد شمعون چاند نے پڑھی۔