Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ کرنا چاہتا ہوں،کیس چل رہا ہے ،نواز شریف

اسلام آباد... سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سسٹم میں 10 ہزارمیگا واٹ کا اضافہ کرکے آئے۔ اب نگراں حکومت لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دارہے۔حکومت دوبارہ ملی تو ضروری اقدامات کریں گے۔چیئرمین نیب کو بھیجے گئے نوٹس کا جواب نہیں آیا۔پارلیمنٹ کے قانون کو سنگل رکنی بنچ کیسے اٹھا کر باہر پھینک دیتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پوری پریس کانفرنس نہیں سنی اس لئے کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ہمارے جانے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں تھی۔ اگر اب بجلی پوری نہیں تو ذمہ دار نگران حکومت ہے۔نواز شریف نے کہا کہ حکومت دوبارہ ملی تو ضروری اقدامات کریں گے۔ریحام خان کی کتاب سے متعلق نوازشریف نے کہا کہ اورکچھ نہیں ملا تو یہ الزام لگا دیا۔انہوںنے کہا کہ عمرے کے لئے جانا چاہتا ہوں لیکن کیس چل رہا ہے۔بیوی کی عیادت کے لئے جانا چاہتا ہوں یہاں سے فرصت ملے گی تو جا سکوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم بہت ضروری ہیں، بھاشا ڈیم کی زمین خریداری کے لئے سو ارب روپے جاری کئے ، ہم نے دیامر بھاشا ڈیم پرکام شروع کرایا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ماضی میں بار بار گرے ہیں ۔ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے۔
مزید پڑھیں:ملک کو تاریکی سے نکالا،اپنے ہر کام کے ذمہ دار ہیں،نواز شریف
 

شیئر: