Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون نے پیٹرولیم انجینیئر کے طور پر آئل فیلڈ میں ملازمت کرلی

دمام.... سعودی پیٹرولیم انجینیئر شیخہ الرشیدہ، آئل فیلڈز میں موثر کارکردگی انجام دیکر پورے علاقے میں شہرت کے بام عروج کو پہنچ گئی۔ شیخہ الرشیدہ کا کہناہے کہ وہ 14دن تک آئل فیلڈز کے درمیان اپنا وقت گزارتی ہیں۔ وہ روزانہ گاڑی سے 4، 5گھنٹے کا سفر کرکے ڈیوٹی دینے کیلئے آتی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی ملازمت کا آغاز سلطنت عمان کی آئل فیلڈ سے کیا ہے جہاں کا ماحول سعودی عرب سے ملتا جلتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ تیل صنعت نہایت مشکل ہے۔ انہیں شعبہ سے منسلک ہونے کیلئے بڑے چیلنج کا سامنا تھا۔ مشہور یہی ہے کہ اس فیلڈ میں صرف مرد ہی کام کرسکتے ہیں۔ میں نے اس شعبہ میں داخل ہوکر مذکورہ روایتی مفروضہ کو غلط ثابت کردیا۔ مجھے بین الاقوامی کمپنی کے زیر اہتمام کام کرتے ہوئے تکنیکی معلومات اور مطلوبہ تجربہ ہوا ہے۔
 

شیئر: