Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالینڈ کے وزیراعظم نے پوچا لگایا

ہالینڈ کے وزیراعظم نے ایک ایسا انوکھا کام کیا جو آج تک کسی ملک کے وزیراعظم نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔ ہالینڈ کے وزیراعظم مات روئتے نے اپنی گری ہوئی کافی کو پوچے سے خود ہی صاف کرڈالا۔ ہالینڈ وزیراعظم پارلیمینٹ ہاﺅس کے دروازے پر موجود تھے جہاں ان کے ہاتھ سے کافی گرگئی جسے انہوں نے خود ہی صاف کردیا۔ وہاں موجود خاکروبوں کی ٹیم بھاگم بھاگ اس جگہ پہنچی۔ وزیراعظم کو روکنا چاہا مگر نہ رکنے پر خاکروبوں اور وہاں موجود عملے نے تالیاں بجاکر ماتروئتے کے اس اقدام کو سراہا۔
 

شیئر: