امتحان میں ناکامی کا خوف، مصری طالبہ نے خود کشی کر لی
قاہرہ ..... مصرمیں ایک لڑکی نے میٹرک کے امتحان کی تیاری نہ ہونے اور ناکامی کے خوف سے ایک اونچی عمارت سے کود کر خود کشی کرلی۔ا سکندریہ شہر کے ڈائریکٹر سکیورٹی میجر جنرل محمد الشریف نے بتایا کہ انہیں یہ اطلاع ملی ہے کہ ایک میٹرک کی طالبہ نے کثیرالمنزلہ عمارت کی پانچویں منزل سے کود کراپنی جان لے لی۔ جس عمارت میں لڑکی نے خود کشی کی اسی میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا تھا اور اس کی خود کشی سے دو گھنٹے کے بعد امتحانات شروع ہونا تھے۔