Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل

وارانسی۔۔۔۔اتر پردیش کے مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن کردیا گیا۔ اس سلسلے میں یوپی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔ گورنر رام نائک نے اسٹیشن کا نام بدلنے کی اجازت دی ہے۔جنکشن کا نام تبدیل کرنے کی کارروائی اسوقت شروع ہوئی جب یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس کی تجویز گزشتہ سال مرکزی حکومت کو ارسال کی تھی۔ اس وقت کافی ہنگامہ ہوا تھا لیکن بی جے پی پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ واضح ہو کہ مغل سرائے اسٹیشن کا قیام 1862ء میں ہوا تھااور 1968ء میں پنڈت دین دیان اپادھیائے اسی اسٹیشن پر مردہ پائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - -پلول میں ایک خاندان کے 7افراد ہلاک

شیئر: