Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاسٹل خالی کرانے پر طلبہ کا ہنگامہ،گاڑیاں نذر آتش

الٰہ آباد۔۔۔۔مشرقی یوپی کی آکسفورڈ یونیورسٹی تصور کی جانے والی الٰہ آباد کی مرکزی یونیورسٹی میں طلبہ نے ہاسٹل خالی کرائے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور ہنگامہ برپا کردیا۔ طلبہ نے پولیس کی جیپ اور موٹر سائیکل نذر آتش کردیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فور س موقع پر پہنچ گئی اورلاٹھی چارج کرکے حالات کو کنٹرول کیا ۔ مشتعل طلبہ نے روڈویز کی بس میں بھی آگ لگا دی جس پر فوراً قابو پالیا گیا۔ طلباء یونین کے صدر اونیش یادو ، نائب صدر چندرشیکھر چودھری سمیت 10طلباء کو گرفتار کیا گیا۔ سینیئرپولیس کپتان نتن تیواری نے بتایا کہ پولیس فورس کے کئی دستے یونیور سٹی میں تعینات کردیئے گئے ۔صورتحال قابو میں ہے۔واضح ہو کہ یونیورسٹی نے ضلع انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے آپریشن ہاسٹل واش آؤٹ مہم 12جون سے 15جون تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت  ڈاکٹر تارا چندر ، شتابدی بوائز ، سروسندر لال ، مسلم بورڈنگ ہاؤس ، ہندو ہاسٹل اور طالبات کے احاطہ میں قائم شتابدی اور ہال آف ریزیڈنسی کے علاوہ تمام ہاسٹلز کو 13جون تک خالی کرایا جانا تھا۔ہنگامہ کے بعد یونیورسٹی کے وائس چانسلر رتن لال ہنگلو کے سیکریٹری کے ذریعے جاری کردہ اعلانیہ میںبتایا گیا کہ طلبا ء کی سہولت کیلئے آئندہ احکام تک ہاسٹل خالی کرانے کے حکم کو منسوخ کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -غازی آباد : گھر میں بکری گھسنے پر 2فرقوں میں تصادم ، متعدد زخمی

شیئر: