نگراں وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات
اسلام آباد- - - نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر میں ہونے والی اس پہلی اہم ملاقات میں آرمی چیف نے انہیں نگراں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں اہم شخصیات نے ملکی سلامتی سمیت پیشہ ورانہ امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگراں وزیر اعظم کو الیکشن 2018ء کے حوالے سے مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔