پنجاب میں نگراں وزیر اعلی کافیصلہ الیکشن کمیشن کریگا
لاہور... نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لئے قائم حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا الیکشن کمیشن جمعہ تک پروفیسر حسن عسکری ایاز امیر ، ذکاءاللہ اور جسٹس ریٹائرڈ سائر علی میں سے کسی ایک نام کا بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ کرے گا ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے بطور اپوزیشن جماعت پروفیسر حسن عسکری اور ایاز امیر جبکہ مسلم لیگ (ن) نے بطور حکومتی جماعت ذکاءاللہ اور جسٹس ریٹائرڈ سائر علی کے نام تجویز کئے تھے مشاورت کے باوجود کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہوسکا اب الیکشن کمیشن کسی ایک نام کو حتمی شکل دے کر نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا اعلان کرے گا ۔