Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملبوسات کی دکان پر موبائل سم اور فنگر پرنٹس مشین فروخت کرنے والے گرفتار

بدر.... مدینہ منورہ کی کمشنری بدر میں مکتب العمل کے انسپکٹرز نے ملبوسات اور گھریلو برتن فروخت کرنے والی ایک دکان پر درپردہ موبائل سم اور فنگر پرنٹس مشین فروخت کرنے والے 2غیر ملکیوں کو اچانک چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر بدر کمشنری کی پولیس بھی ہمراہ تھی۔ مکتب العمل کے ڈائریکٹر رامی الشریف کو پہلے سے ہی اس آپریشن کی اطلاع تھی اور وہ براہ راست نگرانی کررہے تھے۔ الشریف نے واضح کیا کہ موبائل مارکیٹ کی سعودائزیشن کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کاسلسلہ جاری رہیگا۔ تفتیشی دوروں کا سلسلہ بھی رہیگا۔ غیر ملکی کارکن کھلونوں اور الیکٹرانک آلات کے ڈبوںمیں موبائل کے لوازمات کو چھپا کر فروخت کررہے تھے۔
 

شیئر: