Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک میں اب بی جے پی مخالف لہر،اکھلیش

لکھنؤ۔۔۔۔سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادونے کہا کہ ہم2019کے انتخابات کیلئے تیار ہیں ۔ بی جے پی ذات پات کی سیاست کر رہی ہے۔ اس نے کسانوں اور نوجوانوں کی زندگی برباد اور مستقبل تاریک کردیا ہے۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے دفتر پر کیرانہ پارلیمانی حلقہ سے لوک سبھا کے ضمنی انتخابات میں فتح حاصل کرنے والی رکن پارلیمنٹ تبسم حسن اور نور پور اسمبلی حلقہ سے منتخب ہونیوالے نعیم الحسن کو کامیابی پر مبارکباد پیش کر رہے تھے۔اس موقع پر اکھلیش یادو نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی گنا کے مقابلے جناح کی چال کامیاب نہیں ہوئی۔ دونوں حلقوں کے عوام نے جمہوریت کو مضبوط کیا۔ جمہوریت میں بہانے بازی نہیں چل سکتی۔ بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف کیرانہ اور نور پور کے ووٹرز نے فیصلہ دیا۔ اکھلیش یادونے کہا کہ جمہوریت اور سماجی یکجہتی کیلئے بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -شیوپال یادو کی مولانا رابع حسنی ندوی سے ملاقات

شیئر: