بینک 29رمضان کو بند ہو کر 10شوال کو کھلیں گے
ریاض- - - -سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے ہدایت نامہ جاری کرکے عید الفطر کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔ ساما کا کہنا ہے کہ امسال بینکوں کی ڈیوٹی بدھ 13جون 2018ء سے شروع ہوگی ۔ 28رمضان کو بینک کھلے رہیں گے۔ پھر 10شوال مطابق 24جون 2018ء کو چھٹی کے بعد بینکوں میں کام شروع ہوگا۔ ساما نے اسی کے ساتھ یہ ہدایت بھی دی ہے کہ گھنی آبادی والے علاقوں اور انتہائی اہمیت کے حامل مقامات پر بینکوں کو اپنی بعض شاخیں کھولنی پڑیں گی۔ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ہوائی اڈوں او ربری و بحری چوکیوں پر بینکوں کی شاخیں بدستور کام کریں گی۔