Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: زیر تعمیر عمارت کی چھت منہدم، 7مزدور زخمی

    جدہ- - -  جدہ شہر میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 7مزدور زخمی ہو گئے۔ ان میں سے ایک کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ شہری دفاع نے ٹویٹر کے اپنے اکاونٹ پر جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ دیگر زخمیوں کو ہلال احمر کی ٹیموں نے موقع پر ہی مرہم پٹی کر کے فارغ کر دیا تھا۔ چھت گرنے سے ایک گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔ دوسری جانب بریدہ سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہاں پٹرول پمپ کے ایک ٹینک میں آگ بھڑک گئی تھی جس پر قابو پا لیا گیا۔ پٹرول اسٹیشن کے دیگر حصوں کو متاثر ہونے سے بچا لیا گیا۔ آگ لگنے سے 2افراد جھلس گئے تھے۔ انہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -عید کے دوران 52 عدالتیں کام کریں گی، وزارت انصاف
 

شیئر: