Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین میں ذاتی سفاری پارک کے نگراں کی حیرت انگیز جرأت

تاگان کریمیا ، یوکرین....  یہاں  ایک ذاتی وائلڈ لائف پارک میں لوگوں نے ایک عجیب نظارہ اس وقت دیکھا جب پارک کے مالک  لخزبکوف کو اپنے پارک میں رہنے والے شیروں کے درمیان ہونے والی لڑائی ختم کرانے کیلئے مداخلت  کرنا پڑی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ نڈر لخربکوف لڑتے شیروں کے درمیان بے خوف ہوکر داخل ہوا اور اپنی چپل اتار کر لڑنے والے شیرو ںپر حملہ کردیا۔ اس حملے کا نتیجہ یہ ہوا کہ لڑائی شروع کرنے والا شیر بھی گھبرا گیا اور وہ بھاگنے پر مجبور ہوا۔ حملہ آور کے بھاگ جانے سے لڑائی میں ملوث دوسرے تمام  شیر بھی سدھر گئے اور انہوں نے لڑائی بند کردی تاہم اس موقع کی جو وڈیو جاری ہوئی ہے اسے دیکھ کر سب لوگ  حیران ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ شیروں جیسے وحشی جانور کو کوئی اپنے چپل سے کیسے سدھار سکتا ہے او رانکی لڑائی میں مداخلت کرسکتا ہے۔ تاگان سفاری پارک کریمیا میں ہے اور یہاں بڑے  خطرناک شیر اور چیتے رہتے ہیں جبکہ مادہ شیروں اور چیتوں کی تعداد نسبتاً کم ہے۔ایک سیاح کا کہناہے  کہ وہ ا پنی  اہلیہ کے ساتھ سیر کو آیا تھا اور اچانک اسکی نظراس لڑائی پر پڑی تو انکی چیخ نکل گئی کیونکہ وہ سمجھ رہے تھے کہ چار ، پانچ شیرو ںنے کسی انسان کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جلد ہی اس شخص کی موت واقع ہوجائیگی مگر جو کچھ ہوا وہ انکے خواب و خیال سے الگ تھا۔ لڑائی کرنے والے تما م شیر دم دبا کر بھاگ گئے اور الخربکوف دوبارہ اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -کینیا: حاملہ چیتے نے بقاء کی جنگ جیت لی، دشمن کو مار بھگایا

شیئر: