انسداد چھیڑ خانی قانون پر عملدرآمد شروع
ریاض۔۔۔۔انسداد چھیڑخانی قانون پر عملدرآمدآج جمعہ سے شروع کردیا گیا۔ سعودی کابینہ اس کی منظوری دیئے ہوئے ہے۔ یہ 8دفعات پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد چھیڑخانی کے جرم کا سدباب اور چھیڑخانی کرنیوالوں کو عبرتناک سزا دینا ہے۔ مذکورہ قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ چھیڑخانی کی سزا 5برس قید اور 3لاکھ ریال تک جرمانہ یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا ہوگی۔اگر چھیڑ خانی ایک سے زیادہ بار کی گئی یا متاثربچہ ہو یا معذور ہو تو ایسی حالت میں قید اور جرمانے کی سزا انتہائی شکل میں دی جائیگی۔قانون مذکور میں ان لوگوں کے خلاف بھی سزائیں مقرر کی گئی ہیں جو سرکاری اداروں کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹی رپورٹیں درج کرائیں گے۔