Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ فٹبال کپ کے میچ کون دکھائے گا؟

ریاض۔۔۔۔باخبرذرائع نے واضح کیا کہ سعودی اسپورٹس چینلز روس میں ہونیوالے ورلڈ فٹبال کپ کے میچ نہیں دکھائیں گے۔ اس حوالے سے اس کے برخلاف گردش کرنیوالی باتیں حقیقت سے عاری ہیں۔ حالیہ ایام میں سوشل میڈیا پر یہ افواہ جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ہوئی ہے کہ سعودی اسپورٹس چینلز روس میں ہونیوالے ورلڈ فٹبال کپ کے میچ اپنے ناظرین کو براہ راست دکھائیں گے۔ باخبر ذرائع نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بلا وجہ لوگوں کو امید دلاکر پریشان کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -جدہ: زیر تعمیر عمارت کی چھت منہدم، 7مزدور زخمی

شیئر: