کیا 23ویں شب لیلۃ القدر تھی؟
ریاض۔۔۔۔سوشل میڈیا پر شب قدر کی نشاندہی کی بابت دسیوں رپورٹیں وائرل ہوگئیں۔بعض لوگوں نے دعویٰ کیا کہ جمعہ کی رات شب قدر تھی، اس کی نشاندہی جمعہ کا سورج طلوع ہونے پر نظر آنے والے مناظر کی صورت میں کی گئی۔ کئی لوگوں نے بتایا کہ مختلف ممالک سے جو تصاویر موصول ہوئی ہیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جمعہ کا سورج بغیر شعاع کے طلوع ہوا اور یہ شب قدر کی ایک علامت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 23رمضان جمعہ کی شب ہی شب قدر تھی۔