جازان۔۔۔۔پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ خوشی کے مواقع پر استعمال کی جانیوالی آتشبازی دھماکہ خیز مواد قانون کے زمرے میں آتی ہے۔ بعض لوگ عیدالفطر کے موقع پر اس قسم کی آتشبازی استعمال کرتے ہیں، یہ قانوناً جرم ہے۔ آتشبازی کی ایسی ہر شئی کو جور وشنی کے ساتھ دھماکہ کرتی ہو یا اس سے دھواں نکلتا ہو، اس کا استعمال ممنوع ہے۔