5شہروں میں نئے گیس سیلنڈرز متعارف
ریاض۔۔۔۔غازکو کمپنی نے پرانے فائبر والے گیس سیلنڈرز پر پابندی عائد کرکے نئے گیس سیلنڈر متعارف کرادیئے۔ مکہ مکرمہ، ریاض ، جدہ ، عنیزہ اور بریدہ شہروں میں نئے گیس سیلنڈرجاری کردیئے گئے ۔ انہیں لانے لے جانے میں آسانی ہوگی۔ زنگ آلود نہیں ہونگے۔ جھٹکے جھیل سکیں گے اور غازکو کا تکنیکی عملہ ان کی اصلاح و مرمت کریگا۔