Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی فوجیوں نے افغانستان میں جرائم کا ارتکاب کیا ، رپورٹ

سڈنی۔۔۔ ایک آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق آسٹریلیا کے بعض فوجیوں نے افغانستان میں تعیناتی کے دوران جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔اخبار نے وزارت دفاع کی ایک خفیہ دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ افغان مشن کے دوران ان فوجیوں نے غیرقانونی تشدد کے ذریعے انسانی زندگیوں کی بے توقیری کی تھی۔ یہ امر اہم ہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر بھی کہہ چکے ہیں کہ افغانستان کی جنگ میں جنگی جرائم اور انسانیت کیخلاف جرائم سبھی فریقوں سے سرزد ہوئے ہیں۔ افغانستان کی 17سالہ جنگ کے دوران آسٹریلیا، امریکہ کا ایک اتحادی ملک رہا ہے اور اس وقت بھی اْسکے300فوجی وہاں متعین ہیں۔

شیئر: