تہران۔۔۔ ایرانی حکومت کے مخالف ہیکروں نے ایران کے دوسرے بڑے ہوائی اڈے کے کمپیوٹر سسٹم پر حملہ کیا تبریز انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی ٹیلی ویژن ا سکرینوں پر حکومت مخالف نعرہ چسپاں نظر آیا۔2 ہفتے قبل ایک اور بڑے ایرانی شہر کے ہوائی اڈے کی ٹیلی ویژن ا سکرینوں پر یہ نعرہ دکھائی دے چکا ہے۔سرکاری کنٹرول کے اخبار’ ’ایران‘‘ نے گزشتہ روز تبریز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹیلی ویژن ا سکرینوں پر نظر آنے والی تصویر ٹویٹ کی ہے۔تپندگان نامی ایک گروپ نے ایئر پورٹ کے کمپیوٹر سسٹم ہیک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔