غیر معیاری افطار پیکٹ فروخت کرنے والے11ایشیائی گرفتار
مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ کی اجیاد پولیس نے غیر قانونی طریقے سے کچن چلانے والے گیارہ غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ لوگ النکاسہ محلے میں زائد المیعاد مچھلیوں اور مرغیوں کا گوشت بھی ذخیرہ کئے ہوئے تھے۔ معتمرین کو افطار پیکٹ تیار کرکے فروخت کررہے تھے۔ پولیس نے باورچی خانے کا سارا سامان ، خوراک پیکٹ اور ناقابل استعمال 4ٹن گوشت ضبط کرلیا۔ غیر ملکی کارکنان کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی۔ باورچی خانہ ایک احاطے میں قائم کیا گیا تھا۔ مکہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل فہد العصیمی نے بتایا کہ باورچی خانہ چلانے والے ایشیائی تھے۔ غیر قانونی طریقے سے مقیم تھے۔ انہیں افطار تیار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔