معروف زمانہ متنازعہ فلم ”میسج“ عید پر سعودی سینما گھرو ں میں
ریاض .... الرسالہ (میسج) فلم تیار کرنے والی عالمی کمپنی نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے متعلقہ اداروں کی منظوری سے میسج فلم عید الفطر کے موقع پر سعودی عرب کے سینما گھروں میں پیش کی جائیگی۔ جی سی سی ممالک 1976ءسے اس فلم پر پابندی عائد کئے ہوئے تھے۔ کویت اب بھی اپنے اس موقف پر قائم ہے میسج فلم اسکے سینما گھروں میں نہیں دکھائی جاسکتی۔ عالمی فلمساز کمپنی نے توجہ دلائی کہ مصطفی العقاد کی تیار کردہ فلم پر سعودی عرب نے اس بار بڑی جلدی منظوری دیدی۔ کمپنی نے اس بات پر دلی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بڑا دیرینہ خواب تھا جو پورا ہورہا ہے۔