حال ہی میں دنیا کی مشہور نجی ایئرلائن نے نئی طرز کے طیارے لانے کا اعلان کیا ہے ۔کمپنی نے کہاہے کہ وہ ایسے طیارے متعارف کروائےگی جس میں کھڑکیاں نہیں ہوں گی۔ کھڑکیوں کے متبادل ورچوئل ٹیکنالوجی کی مدد سے اسکرینز کے ذریعے مسافروں کو بیرونی مناظر دکھائے جائیں گے۔کمپنی کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی سے طیارے کے وزن میں کمی جبکہ اسکی رفتار میں تیزی آئےگی۔