Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی شہروں میں تیز بارش، کراچی تاحال منتظر

لاہور: ملک میں شدید گرم موسم کے بعد گزشتہ دنوں کئی شہروں میں بارش اور ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم شہر قائد میں بھی آج گزشتہ روز کی طرح موسم ابر آلود ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، جھنگ، پاک پتن، میاں چنوں، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گرد و نواح میں تیز بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کی شدت میںکمی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے دوران شہری گھروں سے نکل آئے اور انہوں نے عوامی مقامات پر موسم سے لطف اٹھایا۔ ادھر اسلام آباد میں بھی تیز ہواﺅں کے ساتھ بادلوں نے آسمان کو گھیرے رکھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی موسم میں تبدیلی آسکتی ہے۔ماہرین نے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ کراچی میں جمعہ کے روز بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم شہری دن بھر بارش کے منتظر رہے، جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔ آج بھی کراچی میں صبح سے موسم ابر آلود ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد بتایا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا سمیت کشمیر اور بلوچستان کے کچھ شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

شیئر: