Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات میں تاخیر ہو جائے تو مسئلہ نہیں‘ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: گزشتہ روز حلف اٹھانے والے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا متنازع بیان جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث اگر انتخابات چند روز تاخیر کا شکار بھی ہو جائیں تو اس میںکوئی قباحت نہیں۔ گزشتہ روز گورنر محمد خان اچکزئی نے علاﺅالدین مری سے حلف لیا جس میں سابق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ تقریب کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ نے ایک نئی بحث کا آغاز کرتے ہوئے بیان دیا کہ اگر گرمی کے باعث جولائی میں ہونے والے انتخابات کی تاریخ میں 10 سے 15 روز کا اضافہ ہو جاتا ہے تو اس میںکوئی مسئلہ نہیں۔ علاﺅالدین مری نے مزید کہا کہ میرا کام قیام امن اور انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہوگا۔ ہم کوشش کریں گے کہ شہری زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کے حق کو استعمال کریں۔ کابینہ سے متعلق بات کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ مختصر کابینہ بنائیں گے۔
 

شیئر: