Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈونلڈ ڈک 84 سال کا ہوگیا

بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ کارٹون کردار ڈونلڈ ڈک 84 سال کا ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبو لیت کے اعتبار سے ڈونلڈ ڈک کا شما ر ہر دور کے 50 عظیم ترین کارٹو ن کرداروں میں کیا جاتا ہے۔والٹ ڈزنی کے عالمی شہرت یافتہ کارٹون کیرکٹرز گوفی،مِکی ماﺅس، منی ماﺅس اور پلوٹو کی طرح دنیا بھر کے بچے ڈونلڈ ڈک کے دیوانے ہیں۔ملاحوں کے کپڑے پہنے اور کیپ لگائے، غصے میں بھرے، یہ ہے ڈونلڈ ڈک، اپنی کنجوسی ، پر مزاح حرکات، سب سے ناراض ، شدید غصے اور منفرد آواز کی وجہ سے ان کی اپنی الگ شناخت ہے۔والٹ ڈزنی کے اس مشہور کا رٹون کی پہلی فلم وائز لٹل ہین 1934میں پیش کی گئی تھی اور اس وقت سے یہ آج تک سب میں یکساں مقبول ہے ۔ مِکی ماﺅس اس کے اچھے دوستوں میں شامل ہے ۔
 

شیئر: