Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریسکیو ورکر کی فوٹو وائرل

چٹاگانگ میں بچی کو گود میں اٹھائے ہوئے ریسکیو ورکر کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر جگہ بنالی ہے۔ چٹاگانگ میں ہونےوالے ایک کارحادثے میں ریسکیو کیلئے پہنچنے والے ورکر نے بمشکل بچی کو گاڑی سے نکالا ۔ریسکیو ورکر کے مطابق وہ 12 گھنٹے کی لمبی ڈیوٹی کرکے واپس گھر جارہاتھا کہ کارحادثے کے بعد ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔ ورکر نے اپنی ڈیوٹی ختم ہونے کے باوجود جائے حادثہ پر پہنچ کر بچی کی جان بچائی۔ بچی رو تے روتے ہلکان ہوگئی تھی اور بالآخر ورکر کی گود میں ہی سوگئی۔
 

شیئر: