Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکاﺅٹ حرم مکی میں خدمات انجام دینے میں مصروف

مکہ مکرمہ.... حرم سیکیورٹی فورس سے تعاون کرتے ہوئے سعودی اسکاﺅٹ حرمین شریفین میں مختلف خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حرم مکی شریف میں متعد عمرہ فورس کے سربراہ جنرل خالد الحربی نے بتایا کہ امسال اسکاﺅٹ کے نوجوان ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ مطاف میں لوگوں کو منظم کرنا، بھیڑ کو کنٹرول کرنا، ہنگامی حالات سے نمٹنا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے علاوہ مطاف میں نماز پڑھنے والوں کو ان علاقوں کی طرف بھیجنا جو نماز کےلئے مختص ہے ، اسکاﺅٹ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔اسکاﺅٹ کے نوجوان حرم مکی شریف کے دیگر حصوں کے علاوہ مسعی اور بیرونی صحنوں میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ گمشدہ ہونے والوں کی رہنمائی کے علاوہ معذوروں کی مدد بھی کرتے ہیں۔
 

شیئر: