Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم میں خود کشی کرنے والا پاکستانی نہیں، ثبوت مل گیا

مکہ مکرمہ :حرم مکی شریف میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والا معتمر فرانسیسی شہریت کا حامل ہے۔ وہ 18رمضان المبارک کو مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ  پہنچا تھا۔ 
مزید پڑھیں:حرم میں خود کشی کرنے والے پاکستانی کی وڈیو اور تصاویر جاری
مدینہ منورہ میں ایک دن قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوگیا۔ یہاں اسکا قیام عزیزیہ کے ایک ہوٹل میں تھا۔ 5دن بعد اسکی واپسی مقرر تھی۔اسکی عمر 26سال تھی۔ وہ الجزائری نژاد  فرانسیسی شہری تھا۔ اسکی نعش کنگ فیصل اسپتال کے سرد خانے میں ہے۔تفتیشی ادارے ابھی تک معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:حرم مکی شریف میں خود کشی کرنے والا پاکستانی نکلا
 

شیئر: