ہائی لائیٹر لپ پلمپر کا بہترین متبادل
لپ پلمپر انتہائی مہنگی بیوٹی پروڈکٹس ہیں جن پر خواتین ہزاروں روپے خرچ کرتی ہیں اس لیے کہ ان کی مدد سے ہونٹوں کی دلکشی اور نزاکت میں اضافہ کیا جا سکے ۔ یہ سچ ہے کہ ان پراڈکٹس کے استعمال سے ہونٹوں میں ایک دلفریب تبدیلی محسوس ہوتی ہے تاہم کیا ان پراڈکٹس پر بے دریغ پیسا بہانا درست ہے . اپنے ہزاروں روپے کی بچت کریں اور گھر میں موجود ہائی لائیٹر کی مدد سے ہونٹوں کو بھرپور خوبصورت اور حسین تاثر دیں ۔ بس کرنا یہ ہے کہ لپ اسٹک لگائیں اور پھر دونوں ہونٹوں کے درمیان ہائی لائٹر کی مدد سے اک چھوٹا سا کراس بنا دیں ۔ اب ایک بار پھر لپ اسٹک لگائیں اور برش کی مدد سے اسے ہونٹوں پر مکس کریں ۔ اس سے آپکے ہونٹ بھرے بھرے نظر آئیں گے اور ہزاروں روپے بھی خرچ ہونے سے بچ جائیں گے ۔ یہ آپ کے ہوٹوں کو ایک بھرپور لک دے گا ۔ ہے نا زبردست بیوٹی ہیک !