Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قالین جلد اور سانس کے امراض کا باعث‎

دنیا بھر میں گھروں کو قالین سے سجانے کا رواج عام ہے اور لوگ اس شوق پر بہت سا پیسہ خرچ کر دیتے ہیں لیکن یہ قالین بہت سی بیماریوں کا سبب بھی بنتے ہیں ۔ برطانیہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق قالین گھر کی آلودگی میں اضافہ کرتے ہیں ۔ قالین مٹی کو جذب کرلیتا ہے اور لاکھ کوشش کے باوجود بھی صفائی کے دوران مٹی پوری طرح قالین کے اندر سے نہیں نکالی جا سکتی ۔ تین مہینے تک قالین پر مردہ انسانی جلد کے ذرات ، بال ، مٹی ، جراثیم اور اسکے علاوہ دیگر حشرات کے جسم کے اجزاء جمع ہوجاتے ہیں جو بظاہر نظر نہیں آتے لیکن انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں ۔ ہر تین ماہ سے پہلے قالین کو دھونا ضروری ہے ورنہ یہ سانس اور جلد کی بیماریاں پیدا کرنا شروع کر دیتا ہے ۔ عام طور پر گھروں میں قالین کو صاف ستھرا سمجھا جاتا ہے اور اس پر گری ہوئی چیز بھی اٹھا کر کھا لی جاتی ہے لیکن یہ قالین فرش کی نسبت زیادہ جراثیم اور گند گی سے بھرے ہوتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر کمرے میں قالین بچھا کر چھ ماہ تک نہ دھویا جائے تو سانس اور جلد کی بیماریوں کے خطرات میں 60 فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے ۔ اپنی صحت کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ گھر میں قالین کو صاف ستھرا رکھا جائے اور ہر تین ماہ سے قبل  اسے لازمی دھو لیا جائے .
 

شیئر: