طائف میں ٹریفک حادثہ، 2افراد جاں بحق
طائف..... طائف یونیورسٹی کے قریب طریق رمیدہ میں ہولناک ٹریفک حادثہ ہوا جس میں 2افراد جاں بحق اور5زخمی ہوگئے۔ طائف میں ہلال احمر کے ترجمان شادی الثبیتی نے بتایا کہ حادثہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رات ایک بجکر35منٹ پرہوا۔ اطلاع ملتے ہی ہلال احمر کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں میں 4کی حالت نازک تھی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثہ 2گاڑیوں میں تصادم کے باعث ہوا۔