Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادویہ کے اشتہارات میں غیر ملکیوں پر پابندی

ریاض.... وزارت صحت نے ادویہ کے اشتہارات میں غیر ملکیوں پر پابندی عائد کی ہے۔ نئے ضوابط کے مطابق مختلف ادویہ اور کاسمیٹکس کے اشتہارات میں صرف سعودی فارماسسٹ اور ڈاکٹروں کو ہی شامل کیا جائےگا۔ وزارت صحت میں تعلقات عامہ کے سربراہ عبدالرحمان السلطان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقامی فارماسسٹوں کی تعداد کافی ہے۔ اس شعبے میں اشتہاری مہمات چلانےوالی کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ سعودیوں کی خدمات حاصل کر یں۔ 
 

شیئر: