Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت کے تفتیشی دورے، 361خلاف ورزیاں

ریاض.... وزارت صحت نے تفتیشی دوروں کے دوران 361خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔ ریاض کے مختلف اسپتالوں، صحت مراکز، پولی کلینکس ،پلاسٹک سرجری اور بیوٹی مراکز میں 403تفتیشی دورے کئے ۔ دوروں کے دوران مختلف صحت مراکز میں متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ تفتیشی اہلکاروں نے خلاف ورزیوں پر بعض مراکز کو تحریری نوٹس جاری کئے جبکہ سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کئے۔تفتیشی دوروں کا آغاز مئی سے ہوا تھا جو آج تک جاری ہے۔بعض صحت مراکز میں لائسنس کے بغیر اور بعض مقامات پر لائسنس کی عدم تجدید کے باوجود کام کرنے کی خلاف ورزی پکڑی گئی۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسپتالوں، صحت مراکز، پولی کلینکس یا پلاسٹک سرجری کے مراکز میں صحت اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
 

شیئر: