Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنجے دت کی یوگی سے ملاقات،اہم امور پر بات چیت

لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے سنجے دت کو مرکز کی مودی حکومت کی 4سالہ کارکردگی پر مشتمل کتابچہ پیش کیااور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر بات چیت ہوئی۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ’’سمپرک فار سمرتھن ‘‘پروگرام کی شروعات بی جے پی صدر امیت شاہ نے ممبئی سے کی تھی۔ اس کے ذریعے مودی حکومت کی کارکردگی، اسکیموں اور فیصلوں سے لوگوں کو آگاہ کیا جارہا ہے۔ اسکے تحت پارٹی کے رہنما مشہور شخصیتوں سے ملاقات کررہے ہیں تاکہ 2019ء میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ان کی حمایت حاصل کرنے کے علاوہ اہم امور پر بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی سنجے دت کو مرکزی حکومت کی کارکردگی کی بابت تفصیلات دیتے ہوئے اس مہم کا آغاز کیا۔واضح ہو کہ سنجے دت اپنی آنیوالی فلم ’’پرستھانم‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں لکھنؤ آئے ہوئے ہیں۔ اس کی شوٹنگ بارہ بنکی میں جاری ہے ۔ اس میں منیشا کوئرالہ اُن کی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں ۔
مزید پڑھیں:- - -  -پرینکا چوپڑہ کیخلاف ہندوسینا کا مظاہرہ

شیئر: