طالبعلم کو وزیراعلیٰ یوگی کی طرف سے دیا گیا چیک باؤنس ہو گیا
لکھنؤ-- - - - ہائی اسکول میں ممتاز نمبروں سے پاس ہونے والے ٹاپ 10 طلبا کو ایک ایک لاکھ روپے کے جو چیک وزیراعلیٰ نے دئیے تھے ان میں سے ایک چیک باؤنس ہوگیا ہے۔ ساتویں نمبر پرآنے والے طالب علم آلوک مشرا نے شکایت کی ہے کہ انھوں نے جب اپنا چیک بینک میں جمع کرایا تو بینک نے چیک باؤنس ہونے کی اطلاع دی کیونکہ اس پر جو دستخط تھے وہ اکاؤنٹ ہولڈر کے دستخط سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔ اس کی شکایت جب ڈائریکٹر تعلیمات سے کی تو وہ حیرت میں پڑ گئےیہ خبر عام ہوگئی۔ اس کے بعد ڈائرکٹر تعلیمات نے فوراً دوسرا چیک آلوک مشرا کے حوالے کیا ۔اس کی خبر جب دوسرے طلبا کو لگی تو وہ بھی گھبرائے لیکن چونکہ کل تعطیل تھی اس لیے وہ بینکوں سے تصدیق نہیں کراسکے ۔