Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور: ڈاکٹر کفیل کے بھائی پر فائرنگ ، حالت نازک

گورکھپور۔۔۔۔۔بی آر ڈی آکسیجن کیس میں مشہور ڈاکٹر کفیل خان کے چھوٹے بھائی کاشف جمیل پر اتوار کور ات گئے گورکھ ناتھ مندر سے کچھ فاصلے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کردی جن میں سے 3گولیاں ان کے جسم میں جالگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ کاشف بازار سے گھر لوٹ رہے تھے کہ گورکھ ناتھ مندر کے قریب پل کراس کرتے ہی کوتوالی تھانہ علاقے میں موٹر سائیکل سوار 2بدمعاشوں نے  ان پر فائرنگ شروع کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایاکہ کاشف زخمی حالت میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اسپتال پہنچے اور اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع دی۔اہل خانہ نے کاشف کونازک حالت میں اسٹار اسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں ان کا آپریشن جاری ہے ۔ایس ایس پی شلبھ ماتھر نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ اور اسپتال  پہنچ کرواقعہ سے متعلق شواہد جمع کرنا شروع کردی ۔ ماتھر نے دعویٰ کیا کہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -کنگ جارج میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں کی لاپروائی سے بچے کی موت

شیئر: