جدہ میں شریف زمان کی طرف سے افطار ڈنر
قریبی عزیزو اقارب سعودی اور پاکستانی دوستوں نے شرکت کی
جدہ (جاوید راہو )- -- پاکستان کمیونٹی جدہ کی معروف سماجی شخصیت شریف زمان کی جانب سے افطار و ڈنر کا اہتمام بدھ کومقامی ہوٹل میں کیا گیاجس میں پاکستان سے آئے ہوئے قریبی عزیزو اقارب علاوہ جدہ میں مقیم اُن کے سعودی اور پاکستانی دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شریف زمان نے سب مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انکی آمد پرتشکرکا اظہار کیا۔
اس موقع پر پاکستانی برادری کی جن ممتاز سیاسی، سماجی، ادبی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی ان میں نمایاں طور پر پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ کے ہیڈ آف چانسلری عاطف ڈار، پاکستان قومی یکجہتی فورم کے بانی کنو ینر ریاض بخاری، تصور چوہدری، افضل جٹ، پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمان، ڈاکٹر امجد عبید، خلیل جنجوعہ ، پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان، جمیل راٹھور، اسد اکرم، سید مسرت خلیل، ذکیر بھٹی، عالمی اردو مرکز کے جنرل سیکریٹری حامد الاسلام خان اور دیگر نے شرکت کی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شریف زمان نے پاکستان کی خوشحالی اور خاص طور پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ عیدالفطر کے موقع پر کشمیر کے عوام بھی امن و امان کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔