مولانا محمد رحیم الدین انصاری کے اعزازمیں افطارکا اہتمام
جدہ - - - - حیدرآباد دکن کی تنظیم’’ مسلم متحدہ محاذ‘‘ کے صدر ،رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و ناظم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد مولانا محمد رحیم الدین انصاری سابق چیئرمین اردو اکیڈمی آندھرا و تلنگانہ کے اعزاز میں جدہ میں مقیم حیدرآبادی نوجوانوں نے دعوت افطار کا اہتمام کیا ۔ اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر پر مولانا رحیم الدین انصاری نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان سے بہت سی امید یں وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اصلاح معاشرہ کا بیڑہ اٹھالیں تو معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ہوجائیگا ۔انہوں نے تمام احباب کا اس موقع پر شکریہ ادا کیا ۔ افطار ڈنر میں مولانا محمد زین العابدین ، نائب صدر جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآبادنے بھی شرکت کی ۔