Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگلات کا سروے جاری‘ معیاری ڈیٹا تیار کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے ملک میں موجود جنگلات کا مستند ڈیٹا تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی جنگلی حیات فنڈ سے فن لینڈ کی کمپنی آربوناٹ اور صوبائی حکومتیں مشترکہ طور پر سروے کررہی ہیں، جسے مستند بنانے کیلئے سیٹلائٹ کے ذریعے انتہائی معیاری تصاویر حاصل کی جا رہی ہیں جو کہ اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سروے رواں برس اگست تک مکمل ہو جائے گا جس کے بعد وفاقی حکومت اس اہم ڈیٹا کو کتابچے کی شکل میں شائع بھی کروائے گی۔ یاد رہے کہ ملک میں ماضی کی کسی حکومت نے جنگلات کے مستند ڈیٹا سے متعلق کوئی خاص کام نہیں کیا اور نہ اس حوالے سے کوئی مواد موجود ہے۔ ماضی میں جو بھی سروے کیے گئے انہیں عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا۔
 

شیئر: