Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3گاڑیوں میں تصادم، 6افراد ہلاک

رتلام۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے کھچرودتھا نہ علاقہ میں ٹرک اور ٹریلرکے مابین تصادم کے بعد اندور سے آنے والی تیز رفتار بس بھی سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی جس سے ٹرک کے ڈرائیور اور کلینر زندہ جل گئے اوربس میں سوار 4مسافر ہلاک  اور 20شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رتلام ضلع کے بڑودہ کے قریب جاؤرا شاہراہ پر بھیانک حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ مرنیوالوں میں 3تاجر شامل ہیں جن کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -خاتون آئی اے ایس افسرکاسنسنی خیز انکشاف؟

شیئر: