ایک کروڑ11لاکھ روپے جیتنے والے کا خواب؟
ممبئی۔۔۔۔مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ایک 44سالہ سبزی فروش سوہاس کدم نے5لاٹری کے ٹکٹ خریدے جس میں سے ایک ٹکٹ پر ایک کروڑ 11لاکھ روپے کی لاٹرینکل آئی ۔ اہل خانہ نے لاکھوں خواب دیکھنا شروع کردیالیکن یہ خوشی چند لمحوں کی تھی۔جب لاٹری کی رقم لینے محکمہ لاٹری کے دفتر پہنچے تو اہلکاروں نے بتایا کہ یہ لاٹری کا ٹکٹ جعلی ہے۔ اصل ٹکٹ کے حامل شخص کو انعام کی رقم ادا کی جاچکی ہے۔یہ سن کر متاثرہ شخص نے واقعہ کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی۔انسپکٹر سری کانت دھر نے بتایا کہ شکایت کنندہ ،لاٹری فروخت کرنیوالے اور ایجنسی کے مالک کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے تحقیقات کا حکم جاری کردیاگیا۔ سوہاس کدم نے بتایا کہ اس نے اہل خانہ سے لاٹری کی رقم سے مکان، ایک کار اور دکان خریدنے کا وعدہ کیا تھا۔