Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مال گاڑی سے ٹکر کے بناوجود کار میں موجود بچہ محفوظ

 لندن..... مال گاڑی لیول کراسنگ پر ایک کار پر چڑھ دوڑی تاہم کار میں بیٹھے ہوئے بچے کو خراش تک نہیں آئی۔ یہ کار اسکے والد چلا رہے تھے۔ایک  خاتون نے جو لیول کراسنگ کے قریب ہی  رہتی ہے۔  دھماکے کی آواز سن کر موقع پر پہنچی تو اس نے دیکھا کہ گاڑی سے دھواں اٹھ رہا ہے۔  اس نے کہا کہ کسی نے مجھے چیخ کر کہا کہ گاڑی سے  بچے کو باہر نکالو اور پھر میں نے فوری طور پر اس بچے کو باہر نکالا۔اس کی دیکھ بھال کرتی رہی اس دوران طبی عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معجزہ ہی تھا کہ بچے کو کوئی خراش تک نہیں آئی۔ یہ ساری باتیں ناقابل یقین ہیں۔ کار کی ساری کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ چکے تھے ۔ ایئر بیگ پھٹ چکے تھے اور انجن تباہ ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - -  --درخت کو کاٹنے سے روکنے کی لنگور کی کوشش ناکام

شیئر: