Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیاروں کے جراثیم سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، محققین

جارجیا.... جارجیا کی ایک یونیورسٹی  کا کہناہے کہ طیارے میں جو جراثیم پائے جاتے ہیں وہ گھروں اور دفتروں میں  پائے جانے والے جراثیم سے زیادہ خطرناک ہیں۔ ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 30ہزار فٹ کی بلندی پر ایک طیارے سے جراثیم لیکر تجزیہ کیا گیا تو پتہ چلاکہ گھروں اور دفتروں میں پائے جانے والے جراثیم  ایک ہی جیسے ہیں۔ سائنسدانوں نے یہ جراثیم طیارے کے کیبن سے حاصل کئے تھے۔  انہوں نے کہا کہ طیارہ بھی اتنا ہی گندا ہوتا ہے جتنا عام گھر۔ کیبن کے بعد محققین نے طیارے کے دیگر حصوں پر تجزیئے کئے۔ دریں اثناء ایک یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہناتھا کہ مسافروں کو طیاروں میں جراثیم  سے گھبرانا نہیں چاہئے کیونکہ یہ جراثیم اسی طرح بے اثر ہوتے ہیں جس طرح عام جگہوں کے جراثیم۔
مزید پڑھیں:- - - -ورلڈ فٹبال کپ کے میچ دکھانے والے دیو ہیکل اسکرین نصب

شیئر: