یاہو میسنجر آئندہ ماہ بند ہو جائے گا
آن لائن ٹیکنالوجی کمپنی یاہو نے اپنی میسجنگ سروس اپلیکیشن یاہو میسنجر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس میسجنگ اپلیکیشن کو کمپنی نے 1998 میں متعارف کرایا تھا اور یہ دنیا کی پہلی انسٹنٹ میسجنگ اپلیکیشن تھی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دیگر میسجنگ اپلیکیشن اور سوشل ویب سائٹس نے اسے پیچھے چھوڑ دیا۔ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اس اپلیکیشن میں متعدد بار تبدیلیاں بھی کی گئی تاہم اب اسے یاہو نے مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یاہو کی جانب سے اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ 17 جولائی 2018 کے بعد یاہومیسنجر کو بند کر دیا جائے گا۔ صارفین اپلیکیشن میں موجود اپنے چیٹ کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یاہو کمپنی اپنی نئی میسجنگ اپلیکیشن اسکئرل کے نام سے متعارف کرارہی ہے جسے 17 جولائی کے بعد آن لائن کیا جائے گا۔