ہواوے میٹ 20 میں 6.9 انچ امولڈ ڈسپلے ہو گا
ہواوے کمپنی اپنے میٹ 20 اسمارٹ فون میں 6.9 انچ بڑا امولڈ ڈسپلے دینے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کے لیے کمپنی نے سامسنگ ڈسپلے کے ساتھ معاہدہ بھی طے کر لیا ہے۔ اگر ہواوے کمپنی واقعی 6.9 انچ ڈسپلے دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ اب تک کے ہائی اینڈ فلیگ شپ اسمارٹ فونز کا سب سے بڑا ڈسپلے ہوگا کیوں کہ سام سنگ کمپنی اپنے نوٹ 9 اسمارٹ فون میں 6.38 انچ جبکہ ایپل کمپنی نئے آئی فون میں 6.46 انچ اسکرین دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی اس نئے فون کو رواں سال کی چوتھی سہ ماہی یا پھر آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں متعارف کرادے گی۔