Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دولہا کے ساتھ مذاق دونوں خاندانوں کو مہنگا پڑا

    مرزا پور- -  - شادی کے موقع پر مذاق کا خمیازہ یہاں دلھن کے ساتھ دولہا والوں کو بھی بھگتنا پڑا۔ دلہن نے سسرال جانے سے انکار کردیا۔برج لال کے لڑکے کی شادی پربھو دیال کی لڑکی کسم کے ساتھ طے پانے کے بعد مقررہ تاریخ پر بارات دلہن کے گھر پہنچی۔ باراتیوں کو پر جوش استقبال کیا گیا۔شادی کی ابتدائی رسمیں خوشی کے ماحول میں ادا ہونے کے بعد ۔ صبح جب دولہا ’’آنگن ‘‘میں آیا تو وہاں  موجود سالیوں نے ہنسی مذاق شروع کردیا۔ دولہاکو یہ مذاق اچھا نہیں لگا اور رسم  ادا کئے بغیر چلا گیا۔ دولہن کے گھر موجود خواتین،سہلیوں اوررشتے داروں نے دولہاکو پاگل قراردیدیا اوردلہن کی رخصتی سے انکار کردیا۔ اس معاملے پردونوں فریقوں میں تکرار شروع ہوگئی اور معاملہ گائوں پردھان کے پاس پہنچ گیا۔ پردھان نےفریقین کو سمجھانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن لڑکی کسی کی بات ماننے کو تیار نہیں ہوئی۔ بالآخر میں دولہاوالوں کو بغیر دلہن بارات واپس لیکر جانا پڑا۔
مزید پڑھیں:- - - - -گورکھپور: ڈاکٹر کفیل کے بھائی کا آپریشن کامیاب، گولیاں جسم سے نکال لی گئیں

شیئر: